اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ہونے والے فری روبوکپ دوہزار سترہ کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روبوکپ دوہزار سترہ کے عالمی مقابلوں میں چودہ ملکوں کے درمیان ایران کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
ایران کی قومی روبوکپ کمیٹی کے سربراہ مرتضی موسی خانی نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے ایرانی محققین ، روبوٹک ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس صنعت میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کریں گے۔
فری روبوکپ کے بارہویں دور کے عالمی مقابلے پانچ اپریل سے تہران میں شروع ہوئے ہیں جو سات اپریل تک جاری رہیں گے۔
ان مقابلوں میں ایران کی قزوین اوپن یونیورسٹی کی ایم آر ایل ٹیم نے فری روبوکپ دوہزار سترہ کے عالمی لیگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر چمپیئن کا خطاب جیت لیا۔
.......
/169